ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا 27 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم

 لاہور ہائیکورٹ کا 27 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا 27 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم , رہا ہونے والوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔
 جسٹس طارق محمود نے سائلہ چنن مائی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پسرور پولیس نے بھٹہ مزدوروں کو بچوں سمیت عدالت میں پیش کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد عمران انجم پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بھٹہ مالک بھولا نے انہیں گذشتہ8 ماہ سے غیر قانونی طور پر حبسِ بے جا میں رکھا ہوا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بھٹہ مزدوروں کو حکومت کے قانون کے مطابق منظور شدہ اُجرت نہیں دی جاتی ، استحصال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بھٹہ مالک کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے،معاہدے کے مطابق مرضی سے کام کر رہے ہیں۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بھٹہ مزدوروں کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔۔رہا ہونے والوں میں حاجی احمد، پروین بی بی، انیلہ، رخسانہ، المدار، فوزیہ بی بی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer