عبادت کے دوران چھت گرگئی،  9 افراد جان کی بازی ہار گئے

عبادت کے دوران چھت گرگئی،  9 افراد جان کی بازی ہار گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکسیکو کے ایک  چرچ  میں اتوار کے روز عبادت کے دوران عمارت کی چھت گر گئی، 9 افراد ہلاک جبکہ 40 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رات گزرے میکسیکو  کے چرچ  میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیاجس میں عبادت کے دوران عمارت کی چھت گر گئی جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے  جبکہ 40 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ شمالی میکسیکو میں تامپیکو کی بندرگاہ کے قریب خلیجی ساحل پر واقع شہر سیوڈ میڈرو میں پیش آیا جہاں ملبے تلے دب کر  40 افراد زخمی ہوئے اور 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 30 افراد مزید ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ریسکیو آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کو میکسیکو کی فوج نے بھی معاونت فراہم کی۔

مزید تفصیلات کے مطابق عمارت گرنے کی وجوہات کے حوالے سے میکسیکو حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملبے میں دبے افراد کو باہر نکالنا ہےاور  ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer