ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

Pakistan Shaheens Tour to Sri Lanka
کیپشن: Pakistan Shaheens
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق19 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے،  دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عباس آفریدی اور احمد صفی عبداللہ شامل عاکف جاوید، ارشد اقبال، عرفان اللہ شاہ، کامران غلام اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سلمان خان، عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ  ہیں۔  اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر ، راؤ افتخار اسسٹنٹ کوچ جبکہ محتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی، دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز  کھیلے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer