سعودی ایوی ایشن نے کورونا سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان کر دیا

سعودی ایوی ایشن نے کورونا سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: سعودی ایوی ایشن نے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کر دیا،  پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والی پروازوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دے دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے ایس او پی جاری، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72گھنٹے پہلے  کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

آٹھ سال سے زائد عمر کے تمام نان سعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کا کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

 اس سے قبل جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری  میں کہا گیا تھا کہ اندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں میں کورونا ایس او پیز فالو نہیں کئے گئے۔  میں کورونا کی وباء کم ہوئی ہے پر کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔ تمام مسافر فضائی سفر کے دوران ماسک پہن کر رکھیں گے، مسافروں کو سیٹوں پر بٹھانے کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھا جائیگا۔

ایڈوائزری کے مطابق تمام مسافروں کے سیٹوں پر بیٹھنے کے بعد کیبن کریو لیڈر، کیپٹن تصویر لینگے جو بعد میں ائیرپورٹ انتظامیہ کو جمع کروائی جائیگی، مسافروں کے اخراج کے وقت بھی سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھا جائیگا۔

Shazia Bashir

Content Writer