ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے افسران کیلئےسپریم کورٹ سے برُی خبر آگئی

پنجاب یونیورسٹی کے افسران کیلئےسپریم کورٹ سے برُی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب یونیورسٹی کے گریڈ 16، 17 کے افسران کومستقل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمدروک دیا گیا، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا یونیورسٹی کے افسران کو مستقل کرنے کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب یونیورسٹی کی اپیل پر سماعت کی، پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ہائیکورٹ نے چودہ اپریل 2019 کو پنجاب یونیورسٹی کی سمیرا سعید سمیت دیگر گریڈ 16 اور17 کے کنٹریکٹ افسران کو مستقل کرنے کا حکم دیا۔

ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کی کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ مدت ختم ہونے کے بعد ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا، جو اس کا اختیار نہیں تھا۔

پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت نے فیصلہ معطل کر کے جواب طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer