چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 81 ویں سالگرہ

waheed murad
کیپشن: waheed murad
سورس: waheed murad
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 81 ویں سالگرہ
waheed murad
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 81 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو سپرسٹار وحید مراد کے چاہنے والے آج ان کی81 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 اکتوبر 1938 کو پ یدا ہونے والے اداکار، پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر وحید مراد نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ”ساتھی “ سے کیا۔ لباس، ہئیر سٹائل اور منفرد انداز لالی ووڈ میں وحید مراد جیسی مقبولیت کسی دوسرے ہیرو کے حصے میں نہیں آئی، دل میرا دھڑکن تیری، ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب، مستانہ ماہی، دیور بھابھی، نصیب اپنا اپنا، وحید مراد کی بہترین فلمیں ہیں۔

 انہیں ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا، پچیس سال پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے وحید مراد 45 برس کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

گوگل نے لیجنڈاداکارکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپناڈوڈل وحیدمرادکےنام کردیا.

Shazia Bashir

Content Writer