نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اُن کے استاد نثار احمد  کی ملاقات

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اُن کے استاد نثار احمد  کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اُن کے استاد نثار احمد  کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اپنے استاد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے اپنے استاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری تب ہی آ سکے گی جب تجربہ کار اساتذہ ان نوجوانوں کی سرپرستی کریں گے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں نظم و ضبط کی تربیت ان کی کردار سازی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے بھی ایمان اور اتحاد کے ساتھ ساتھ نظم وضبط کی تلقین کی تھی کیونکہ صرف ایک منظم قوم ہی اپنی اور  دُنیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔