شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس کو خط؛ اہم انکشافات

arshad sharif's mother written a latter
کیپشن: arshad sharif's mother latter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط ,رفعت آراء علوی نے اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کر دی .

تفصیلات کےمطابق شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط ارسال کیا، خط میں تحریر کیا کہ ارشد شریف کے کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے، ارشد شریف کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے، بیٹے کے کیس کو سیاسی منافقت اور د دیانتی سے بچایا جائے،اپنا کیس اللہ کی عدالت میں رکھ کر انصاف کی طلب گار ہوں۔

توقع ہے میرا خط شہید بیٹے کے خط کی طرح سردخانے کی نظر نہیں ہوگا،شہداء کے اہلخانہ اور صحافی برادری کا غم و غصہ فراہمی انصاف سے ہی کم ہوگا،کینیا کی پولیس نے تین سے چار مرتبہ اپنا موقف تبدیل کیا، تحقیقاتی ٹیم کی روانگی سے قبل وفاقی وزراء نے من گھڑت کہانیاں بنائیں جو میڈیا ریکارڈ پر موجود ہیں،وزیراعظم نے اپنے بیان میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

شہید کی والدہ کاخط  میں کہناتھا کہ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانا حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے، ارشد شریف دوبئی پہنچنے تو تسلی تھی کہ اب خطرے سے باہر ہے، حکومت نے یو اے ای حکومت پر دبائو ڈالا جس پر ارشد شریف کو دوبئی چھوڑنا پڑا،دوبئی سے نکلنے پر ارشد شریف شہید کو کینیا جانا پڑا۔

کینیا میں دو ماہ بعد میرے بیٹے کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، ارشد شریف شہید نے 12 مئی کو بذریعہ خط آپکو خطرات سے آگاہ کیا تھا، خط میں آپکو غداری کے بے بنیاد مقدمات سے آگاہ کیا تھا،خطرات کی وجہ سے ارشد شریف کو ملک سے باہر پناہ لینی پڑی۔

ارشد شریف کے بے دردی سے قتل پر حکومت کے رویے کا نوٹس لیا جائے، ارشد کی شریف کی بیوہ اور یتیم بچوں کو انصاف کے سوا کچھ نہیں چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer