ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیرملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Air disaster
کیپشن: foreign airline’s
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایئرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ حادثے سےبال بال بچ گیا جبکہ کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو اوپر لے گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث غیرملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ کو غلط گائیڈ کرنے سے طیارہ 8 ہزارفٹ کے بجائے 5 ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔ طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراؤنڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگئی، جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا،جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔

ڈی جی سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ سی اے اے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، غیرملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی۔