علی رامے: پنجاب حکومت نے ریٹائرڈ ہونے والے سابق سیکرٹری پنجاب نسیم صادق کو ہیلتھ کمپنی کا سی ای او تعینات کردیا گیا۔ محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نسیم صادق پنجاب میں سیکرٹری ایکسائز، سیکرٹری لائیو اسٹاک اور سیکریٹری ہاؤسنگ سمیت کمشنر ڈی خان اور ڈی سی لاہور سمیت متعدد عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔نسیم صادق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنجاب حکومت نے ان کی خدمات لینے کے لیے انہیں پنجاب ہیلتھ فسلیٹیٹ مینجمنٹ کمپنی کا سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نسیم صادق کو پنجاب ہیلتھ فسلیٹیٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایم پی ون اسکیل کے مطابق تنخواہ اور دیگر مراعات بھی جائیں گیں۔