ویب ڈیسک : مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے,وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اہم بیان سامنے آگیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، جو کبھی رکے گا نہیں، یہ عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔