ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین سےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مبینہ فراڈ ; مقدمہ درج

 خواتین سےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مبینہ فراڈ ; مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں خواتین سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مبینہ فراڈ  ہوا۔ 

ایف آئی آر  کے مطابق 3 نامعلوم ملزمان خواتین سے 25 سو روپے لیکر سم فروخت کررہے تھے۔سم پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے ملیں گے۔ملزمان خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے فراڈ کررہے تھے۔

علاقہ مکینوں نے ملزمان کے فراڈ کی  پولیس کو اطلاع کی۔پولیس نے 3 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔فیصل آباد پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔