ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی پی او گوجرانوالہ کا سخت ایکشن ؛ منشیات فروشی میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار

سی پی او گوجرانوالہ کا سخت ایکشن ؛ منشیات فروشی میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  سی پی او گوجرانوالہ  نے محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن  لیتے ہوئے  منشیات فروشی میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمات درج کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں گرفتار ملزمان کے انکشاف اور شواہد کی بنیاد پر پولیس ملازمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس ملازمین کے خلاف تھانہ کینٹ، تتلے عالی، کھیالی اور گرجاکھ میں منشیات برآمدگی کے مقدمات درج کیے گئے ۔ 

تھانہ کینٹ پولیس نے کانسٹیبل اعجاز، تتلے عالی پولیس نے کانسٹیبل عمران، گرجاکھ پولیس نے کانسٹیبل عارف اور کھیالی پولیس نے کانسٹیبل ساجد کو گرفتار کر لیا۔

گوجرانوالہ گرفتار ملازمان سے فی کس ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا۔محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا، جرائم یا منشیات فروشی میں ملوث ملازمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔