سٹی 42:پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کی سیریز کا آغاز 4 مئی سے کراچی میں ہوگا
چھ میچز پر مشتمل ویمنز وائٹ بال سیریز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے۔
ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 15 مئی کو شام 7:30 بجے کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔سکواڈ میں ایک نئی کھلاڑی مومنہ ریاست بھی شامل ہیں
ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں اس وقت پانچویں پوزیشن ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان کے صرف دو پوائنٹس بڑھے ۔ ٹی ٹونٹی سیریز ورلڈ کپ سے قبل اہم تیاری کا موقع ہوگی،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان آئرلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز بھی کھیلے گا۔کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا بڑا فائدہ ہے۔ٹیم نے بھرپور تیاری کی، بیٹنگ میں تسلسل لانا ہوگا
زمبابوے کی کھلاڑی نومویلو سیباندا نے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دے دیا۔سیباندا پہلی بار پاکستان آ کر کھیلنے پر ٹیم پرجوش ہے۔پاکستان میں میچز براہ راست پی ٹی وی سپورٹس اور جیو سپر پر نشر ہوں گے۔آن لائن سٹریمنگ تماشا، مائیکو اور ٹیپ میڈ پر دستیاب ہوگی۔پی سی بی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں لائیو سٹریمنگ فراہم کرے گا
کمنٹری پینل میں سلمان بٹ علی یونس، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں ۔ سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔