ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنقید کا کچھ نہیں کر سکتا، پرفارم کروں تب بھی ہوتی ہے نا کروں تو پھر بھی ہوتی ہے: بابر اعظم

تنقید کا کچھ نہیں کر سکتا، پرفارم کروں تب بھی ہوتی ہے نا کروں تو پھر بھی ہوتی ہے: بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہر ٹیم کا مائنڈ سینڈ مختلف ہوتا ہے، پشاور زلمی کا مومونٹم اور کمبی نیشن بہت اچھا رہا ہے۔ کراچی اور لاہور کی کنڈیشنز میں بہت فرق ہے اس کے مطابق ٹیم میں اتریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ سفر کافی اچھا رہا، تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ پریشر ہر میچ کا ہی ہوتا ہے، فائنل کا پریشر بھی ہے۔ اپنے پلان پر عمل کریں گے اور نبض کنٹرول میں رکھیں گے تو یقیناً حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فینز کا آنا خوش آئند ہے، اجازت دینے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔ 

بابراعظم نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کمبائن پرفارمںنس سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ حالات جیسے بھی ہوں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہر کپتان کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی اٹھائے ۔ فائنل میں اچھا پرفارم کرینگے, پریشر کو کم کریں گے تو ضرور اچھے رزلٹس ہونگے۔ تنقید کا کچھ نہیں کر سکتا، پرفارم کروں تب بھی ہوتی ہے نا بھی کروں تو پھر بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سٹیڈیم فل ہوگا، جتنے بھی نوجوان ہیں ان کیلئے موقع ہے کہ وہ ان میں پرفارم کریں۔ ایمرجنگ کھلاڑیوں نے کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ جس طرح امید تھی پہلے اس طرح کی پرفارمنس نہ دکھا سکوں۔ انہوں نے کہا کہ مائنڈ سیٹ نارمل ہے اور خود کو اپنی پرانی والی کنڈیشن میں لایا ہوں تو پرفارمنسں بہتر ہوئی ہے۔ جو پرفارمنس پی ایس ایل گیارہ میں رہی اس کیلئے کچھ خاص نہیں کیا۔صرف اپنی نیچرل گیم کھیلی ہے اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں ۔