جمال الدین : سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کیخلاف مقدمات درج کرنے پر فیصلہ آگیا ۔ عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر کیخلاف درج تینوں مقدمات خارج کرکے بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کورٹس نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔عابدباکسرکیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن،داتا دربار اور باغبانپورہ میں مقدمات درج کیے گئے۔مقدمات دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔
عدالتی فیصلہ میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی تھی،دہشتگردی دفعات ختم ہونے پر مقدمہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں منتقل ہوئے ،
مقامی عدالت نے ثبوت پیش کرنے کیلئےپولیس کو 26نوٹسز جاری کیے ۔
پولیس عدالت میں سابق پولیس انسپکٹر کیخلاف شواہد پیش نہ کرسکی ،عابد باکسر کو مقدمہ میں عدم ثبوت ،شواہد کی بنا پر بری کر کے اسلحہ واپس کردیا ۔
ثبوت نہ ہونے پر تھانہ داتا دربار ،باغبانپورہ میں درج مقدمات خارج کردیئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App