رانا آزر: پی ایس ایل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حیدرآباد کنگز مین کےکھیلاڑی محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر نے لیول ون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کی، جو کھیل کو بدنام کرنے والے رویے سے متعلق ہے یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 16ویں اوور میں پیش آیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور شاہد ثاقب نے محمد علی پر چارج عائد کیا، جسے بعد ازاں میچ ریفری روشن مہانامہ نے منظور کر لیا جبکہ محمد علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی یہ میچ حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ۔