ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع ہو گئی ہے، جہاں حکومت کارکردگی اور سہولیات کی بنیاد پر سکولوں کے مستقبل کا تعین کرنے جا رہی ہے۔ اس اقدام کے تحت مزید سرکاری اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا عمل تیز کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام 2025 کی سکول شماری کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس کے تحت مختلف سکولوں کی کارکردگی اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق خستہ حال اور خطرناک عمارتوں والے سکولوں کو فوری طور پر بند کیا جائے گا، جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا تاکہ ان کی بہتری کے لیے نجی شعبے کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بہتر کارکردگی کے حامل منتخب سکولوں کو "واز شریف سکول آف ایمننس"کی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا، جبکہ ایسے سکول جہاں طلبہ کی تعداد 100 سے 150 کے درمیان ہے، انہیں آؤٹ سورسنگ فہرست میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ اس سے قبل بھی تقریباً 13 ہزار سکول آؤٹ سورس کر چکا ہے، اور اس نئے فیصلے کے بعد اس عمل کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔