ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پرائس کنٹرول مہم، گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

لاہور میں پرائس کنٹرول مہم، گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں پرائس کنٹرول مہم جاری ہے، جس کے تحت گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیلڈ میں 4,096 انسپکشنز کی گئیں جن میں 45 خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار اور 6 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹماٹر، مٹر اور گوبھی کی قیمتوں میں 20 سے 35 روپے تک کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے اور مارکیٹوں میں نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔