سٹی 42 : ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی2.41 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے 12 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں انڈے 5.55 ،چکن 1.84 اور ایل پی جی 1.03فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے گڑ 0.59 اور چینی 0.26 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز 5.59، ٹماٹر4.56 اور لہسن 1.78 فیصد سستی ہوئی ۔