ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سماعت کی ،سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔
جسٹس نعیم اختر نے کہاکہ اعجاز چودھری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے،ویسے بھی تو 600لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہی ہیں، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ اعجاز چودھری 11مئی2023سے گرفتار ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرلی اور اعجاز چودھری کو ٹرائل کورٹ میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔