سٹی42: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بارش کے بعد شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم لاہور بدستور فضائی آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق شہر میں مجموعی فضائی آلودگی کی شرح 102 ریکارڈ کی گئی، عسکری ٹین میں 73، جوہر ٹاؤن میں 80 اور طفیل روڈ پر 96 کی شرح دیکھی گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق شہریوں کو ماسک پہننے اور غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ اوربلوچستان کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ سکھر، گھوٹگی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور بے نظیر آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ خیرپور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
آندھی، گرج چمک، ژالہ باری کے باعث کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز جیسی کمزور تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔