ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے جو ملک تیل خریدے گا اُس پر پابندیاں لگائیں گے، امریکی صدر

ایران سے جو ملک تیل خریدے گا اُس پر پابندیاں لگائیں گے، امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی، ایران سے تیل کی خریداری کرنے والے امریکا سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کرسکیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا، خبردار کیا کہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل کی تمام خریداری بند ہونی چاہیے۔جو فرد یا ملک ایران سے تیل یا پیٹروکیمیکل خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے۔

دوسری طرف ایران اور امریکا کے درمیان ہفتے کو روم میں طے شدہ مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کر دیا گیاہے۔ایرانی حکام نے کہا ہے۔مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان امریکا کے رویے پر منحصر ہوگا۔ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں کسی بھی سفارتی حل میں مددگار نہیں ہوں گی۔