ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بھارت بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں: امریکا

پاکستان اور بھارت بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں: امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بدھ کو بات کی تھی جس میں سیکرٹری روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا کہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔ایک سوال پر ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا ٹرمپ انتظامیہ مسلسل رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریقوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی دونوں ممالک کے رہنماوں سے ٹیلی فون پر بات کے بعد جنگ کے بادل چھٹنا شروع ہوئے ہیں تاہم بھارت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال برقرار رہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی حکومت دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑی ہے۔