عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس نے اورکیوں دیا؟ اداکار کا انکشاف

عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس نے اورکیوں دیا؟ اداکار کا انکشاف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جانے والے اداکار عامر خان  نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں یہ خطاب کس نے اور کیوں دیا۔

عامر خان نے حال ہی میں نیٹ فلکس کے کامیڈی شو  'دی گریٹ انڈین کپل شو' میں شرکت کی اور یہ پہلا موقع تھا جب عامر خان کسی بھی کامیڈی پروگرام میں شریک ہوئے۔

دوران انٹرویو اداکار نے بتایا کہ یہ لیبل جو مجھے 'پرفیکشنسٹ' ہونے کا دیا گیا ہے، اس کی ذمہ دار صرف ایک خاتون ہیں، جب میزبان کپل نے پوچھا کون؟ تو عامر خان نے جواب دیا 'شبانہ اعظمی'۔

عامر خان نے مزید کہا کہ 'جب میں سنیما میں نیا نیا آیا تھا اور فلم دل کی شوٹنگ کررہا تھا تو اس فلم کے ڈائریکٹر اندرا کمار اور بابا اعظمی (شبانہ اعظمی کے بھائی) کیمرہ مین تھے، بابا اعظمی ٹاپ کے کیمرہ مین تھے، ہم اکثر ان کے گھر جایا کرتے تھے'۔ 

اداکار نے کہا 'ایک دن ان کے گھر ہم گہری بحث میں مگن تھے، شاید فلموں کے بارے میں اور شبانہ جی ہمارے لیے چائے لائیں اور پوچھا عامر، چینی کتنی لیں گے؟‘

اداکار نے مزید کہا 'میں بحث میں اتنا مگن تھا مجھے احساس نہیں تھا کہ وہ کیا پوچھ رہی ہیں، میں نے مڑ کر ان کی طرف دیکھا، سوال سمجھنے اور جواب دینے میں مجھے پانچ سیکنڈ لگے، میں نے پوچھا گلاس کتنا بڑا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے مجھے کپ دکھایا، میں ابھی تک اس بحث میں ہی کھویا ہوا تھا ، پھر میں نے پوچھا چمچہ کتنا بڑا ہے، انہوں نے مجھے چمچہ دکھایا اور پھر میں نے کہا ایک چمچ'۔

عامر خان کے مطابق شبانہ اعظمی نے یہ کہانی ہر جگہ سنائی، انہوں نے ہر ایک سے کہا کہ، 'اگر آپ اس (عامر ) سے پوچھیں کہ چینی کتنی لیں گے؟، تو وہ آپ سے کپ اور چمچ کا سائز پوچھے گا'۔

Ansa Awais

Content Writer