پنک گیمز کے مقابلے شروع، کرکٹ، ہاکی سمیت مختلف کھیلوں میں طالِبات کی شرکت

پنک گیمز کے مقابلے شروع، کرکٹ، ہاکی سمیت مختلف کھیلوں میں طالِبات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے شروع ہوگئے۔ 
لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو6وکٹو ں سے شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو 58 رنر سے ہرا دیا۔ 

اتھلیٹکس ; 
اتھلیٹکس کے 100میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی خولہ نےمیدان مارلیا ، اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کی سنینا نے دوسری ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 
ا تھلیٹکس کے400میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن کی امتل الرحمن نے میدان مار لیا، جبکہ سپیریئریونیورسٹی کی ردا طارق نے دوسری ،پنجاب یونیورسٹی کی ملائیکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

جیولن تھرو; 
جیولن تھرومیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی یسرا ایوب نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی آمنہ عظمت دوسرے ،بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی ثانیہ مظہر تیسرے نمبرپررہیں۔ 

شاٹ پٹ; 
شاٹ پٹ کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی نورالصبا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ایمن محمود نے دوسری اور فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کی نادیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہاکی ; 
ہاکی کے میچ میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 12-0سے شکست دیدی۔