سٹی فورٹی ٹو : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں عید منائیں گے ۔جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاون میں اپنی رہائشگاہ پر واقع مسجد میں نماز عید ادا کرینگے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق جامع مسجد ڈیفنس میں نماز پڑھیں گے ۔لیگی رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان جامع مسجد فالکن سوسائٹی میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر صمصانی میں عید کی نماز ادا کریں گے خواجہ عمران نذیر جامعہ مسجد بی تھری جوہرٹاون میں نماز عید ادا کریں گے۔ایم این اے رانامبشراقبال جامعہ مسجد ہلوکی جبکہ ایم این اے وحید عالم خان جامع مسجد القدوس ٹاون شپ میں عید کی نماز ادا کریں گے
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یسین داتا دربار، میاں مرغوب احمد کریم پارک گراونڈ، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ جامع مسجد لمبا باغ شادباغ، چودھری شہباز احمد جامع مسجد چاہ میراں، ایم پی اے باو اختر علی جامع مسجد بلال چاہ میراں، سہیل شوکت بٹ بھسین گاوٴں اور ملک غلام حبیب اعوان واڑہ ستار گاوں، ملک وحید آخری سٹاب غازی آباد میں عید کی نماز پڑھیں گے ۔
ایم پی اے سمیع اللہ خان عید الفطر کی نماز جامع مسجد مقام مصطفی سعید پارک شاہدرہ، ایم پی اے مرزا جاوید جاتی عمرہ رائیونڈ میں نماز پڑھیں گے ۔ٹکٹ ہولڈر پی پی ایک سو ستر میاں عمران جاوید جامع مسجد ٹرائیکون سوسائٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی ایک سو سڑسٹھ میاں سلیم عید کی نماز جامع مسجد بی تھری جوہر ٹاون میں نماز پڑھیں گے۔
ایم پی اے یسین سوہل جامعہ مسجد ڈبلیو بلاک ڈی ایچ اے میں نماز عید ادا کریں گے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی عید گجرات میں کریں گئے ۔صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین بھی عید گجرات منائیں گے ۔سابق وزرا میاں اسلم اقبال۔ میاں محمود الرشید عید لاہور منائیں گے ۔سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت عید پنڈی منائیں گئے ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں عید منائیں گے۔