حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ بننے کا بعد پہلا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
کیپشن: CM Punjab Hamza Shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے بعض علاقوں میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے واسا کو قلت دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں میاں مجتبی شجاع، ملک اسد علی کھوکھر، سمیع اللّٰہ خان، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد، رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ، سابق ایم پی اے شعیب صدیقی، سابق میئر لاہور مبشر جاوید کے علاوہ پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور کے بعض علاقوں خصوصاً اندرون شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیا گیا۔

حمزہ شہباز نے واسا کو احکامات جاری کیے کہ پانی کی قلت والے علاقوں کے لئے مربوط نظام بنایا جائے، جہاں ضرورت ہو وہاں ٹیوب ویل چلانے کیلئے جنریٹر کا انتظام کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے لاہور میں مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم بھی دیا اور کہا کہ تمام نالوں کی صفائی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے اور اسے ٹائم لائن کے ساتھ مرتب کیا جائے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے، عید کے بعد ایم ڈی واسا نالوں کی صفائی سے متعلق ویڈیوز کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دیں۔

 انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں اور نالوں کی صفائی کا کام نظر آنا چاہیے، یونین کونسل کی سطح پر نکاسی آب کا میکنزم بھی تیار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موسم برسات میں کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor