ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقیاتی سکیم کے فنڈز ٹرانسفر کرنے کی اجازت کیلئے مراسلہ ارسال

ترقیاتی سکیم کے فنڈز ٹرانسفر کرنے کی اجازت کیلئے مراسلہ ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: چیئرمین پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ بورڈ نے وفاقی سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ڈویژن کو فنڈز کی منتقلی کے لیے اجازت دلوانے کا مراسلہ ارسال کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک سکیم سے دوسری ترقیاتی سکیم کے لیے فنڈز ٹرانسفر کر نے پر پابندی عائد کی گئی، جس کے خاتمے کے لیے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ جہانزیب خان نے وفاقی سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ڈویژن شعیب احمد صدیقی کو مراسلہ ارسال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال کے آخری کوارٹر میں سست روی کے شکار ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بروقت مکمل ہونے والے منصوبوں کے لیے ٹرانسفر کرنا روٹین کا معاملہ ہے۔سست روی کے شکار ترقیاتی منصوبوں سے فنڈز تعلیم، صحت اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے منصوبوں کےلیے ٹرانسفر کرنے کی اجازت دلوائی جائے۔