پیپلز پارٹی کی اہم خاتون رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی

پیپلز پارٹی کی اہم خاتون رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) صدر پیپلز پارٹی ویمن ونگ سینٹرل پنجاب ثمینہ خالد گھرکی  کی والدہ بلقیس بیگم  کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات  اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ
 
سٹی 42 ذرائع کے مطابق جامع مسجد شیخہ سالم ماڈل ٹاؤن لنک روڈ میں ثمینہ خالد گھرکی کی والدہ کی نماز جنازہ میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری منظور، صدر پیپلز پارٹی لاہور حاجی عزیز الرحمان چن، حافظ میاں نعمان، بیرسٹر عامر حسن، اشرف بھٹی، عارف ظفر، انتخاب عالم، رہنما مسلم لیگ (ق) میاں منیر، یوسف اعوان سمیت اہل علاقہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد حافظ میاں نعمان کی جانب سے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔محکمہ موسمیات نے گرمی سے تنگ لاہوریوں کو نوید سنادی

Sughra Afzal

Content Writer