ویب ڈیسک : ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ باقرزادہ نے حالیہ فوجی حملوں میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ منصوره خُجسطہ شوہر کی شہادت کے بعد سے زخمی تھیں آج ان زخموں کے باعث انہوں نے شہادت کا جام پی لیا
یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جن میں ایران کے اعلیٰ قیادت اور دیگر سینیئر شخصیات بھی شہید یا زخمی ہوئی تھیں۔
حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حملوں میں سپریم لیڈر کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی چوٹیں پہنچی تھیں جن میں ان کی بیٹی، داماد اور نواسی شامل ہیں۔
یہ واقعہ ایران میں ایک ایسی صورتحال میں پیش آیا ہے جس میں ملک نے اپنے اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت اور شدید تناؤ کے بعد قومی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس کے عالمی اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں