ویب ڈیسک : امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ہفتہ 28 فروری کو ایران پر کیے گئے حملوں میں کئی اہم شخصیات شہید ہوگئیں جبکہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کے حالات انتہائی خراب ہیں۔
حملوں کی خبریں سامنے آتے ہی ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی طرف مبذول ہو گئی جو 1996 میں انتقال کرگئی تھیں۔ کئی سالوں سے بابا وانگا کی پیشگوئیاں سامنے آرہی ہیں جو انہوں نے ہر سال کے لیے کیں۔
ان کے ماننے والوں کے مطابق بابا وانگا نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ 2026 کے اوائل میں ایک ’عظیم جنگ‘ ہوگی جو مشرق سے شروع ہوگی اور اس کا عندیہ آج کل مل رہا ہے۔
امریکا اسرائیل حملوں کے بعد ایران اب انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، سوشل میڈیا پر لوگ دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین کشیدگی کو وانگا کی پیشگوئیوں سے جوڑ رہے ہیں۔
وانگا کی پیشگوئی کے مطابق توقع ہے کہ یہ تنازع دنیا کے مغربی حصوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گا۔ یورپ کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں یورپ کی زمین مکمل طور پر بنجر اور غیر مستحکم ہو سکتی ہے، اس سے بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی چیلنجز پیدا ہوسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی نابینا نجومی نے پیشگوئی کی کہ روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا جو ممکنہ طور پر تنازعات کے بعد بین الاقوامی اثر و رسوخ کے توازن کو نئی شکل دے گا۔