ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موجودہ صورتحال: تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا فیصلہ

 موجودہ صورتحال: تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کویت کی وزارتِ تعلیم نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل عارضی طور پر آن لائن منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فاصلاتی تعلیم کا سلسلہ آئندہ اطلاع تک جاری رہے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ عمومی تعلیم، دینی تعلیم، نجی اسکولوں اور شام کی کلاسوں سمیت تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔ تمام کلاسز آن لائن پلیٹ فارم Microsoft Teams کے ذریعے منعقد کی جائیں گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ حکام سے رابطہ برقرار ہے تاکہ حالات اور دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر آئندہ فیصلے کیے جا سکیں۔ کسی بھی نئے اقدام یا فیصلے کا اعلان صرف سرکاری ذرائع اور منظور شدہ ویب سائٹس کے ذریعے کیا جائے گا۔

اس سے قبل تعلیمی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری نے کہا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے فاصلاتی تعلیم کے نظام پر عمل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ہر سبق کا دورانیہ 25 منٹ ہوگا جبکہ رمضان کے منظور شدہ اوقات کار کے مطابق تعلیمی دن کا آغاز صبح 9:30 بجے کیا جائے گا۔ وزارتِ تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ فاصلاتی تعلیم کا نظام آئندہ اطلاع تک برقرار رہے گا۔