ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کے لیے خوشخبری، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہو گیا

طلباء کے لیے خوشخبری، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھنے کے خواہش مند طلباء کے لیے خوشخبری،  پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی اور جدید تصورات سے متعارف کروایا جائے گا۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ  طلباء کو ایجنٹک اور جنریٹو اے آئی کے مختلف کورسز کروائے جائیں گے، جن میں تربیت ماہرین کی زیر قیادت سیشنز، لیکچرز اور انٹرایکٹو مباحثوں کے ذریعے دی جائے گی۔

علاوہ ازیں پروگرام منتخب یونیورسٹیوں میں سمارٹ کلاس رومز کے ذریعے آن لائن فراہم کیا جائے گا تاکہ طلباء مؤثر انداز میں علم حاصل کر سکیں۔