ویب ڈیسک :کویت میں امریکی جنگی طیارہ ایف-15 گر کر تباہ ہو گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے کو ممکنہ طور پر مار گرایا گیا۔
کویت میں صبح سے اب تک یہ تیسری مرتبہ سائرن بج رہے ہیں۔ حال ہی میں کویت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایرانی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خلیج میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان مبینہ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔