ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پہاڑی مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح  میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شام کے وقت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام،ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر میں، باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی،کرم،وزیرستان میں، لکی مروت،ڈی آئی خان،پشاور، چارسدہ میں، نوشہرہ،مردان،صوابی،کرک،ہنگوہ،کوہاٹ میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہاولدین،حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال، سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر،ملتان، ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں بارش کا امکان ہے. 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت،چمن،مستونگ،پشین،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، خاران، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔