ویب ڈیسک): اداکارہ اور میزبان عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے خوشی کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی ہے،اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے اور شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اپنے بچے عبدل دایان کا تعارف کراتے ہوئے ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للّٰہ، ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آگئی ہے اور ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنادیا ہے
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کے نئے اور خوبصورت باب پر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔ بیٹے کی پیدائش پرعریشہ رضی خان کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی خبر تقریباً ڈیڑھ برس بعد جولائی 2022ء میں اس وقت سامنے آئی تھی جب ان کا فوٹوگرافر کے ساتھ تنازع کھڑا ہوگیا تھا،ان کی گزشتہ سال کے آغاز میں شوہر عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی،اس سے قبل یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔