ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاج اور یمنیٰ زیدی کی 'شہزادہ سلیم اور انار کلی' لُک توجہ کا مرکز

وہاج اور یمنیٰ زیدی کی 'شہزادہ سلیم اور انار کلی' لُک توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی  اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی  کی  'مغلِ اعظم' وائبز میں ڈوبی تصاویر اور ویڈیو   مداحوں کی توجہ کا مرکز  بن گئیں۔

'یمہاج' کے نام سے مشہور ہونے والی اس جوڑی کی  تصویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ان دونوں پر شہزادہ سلیم اور ان کی محبوبہ انار کلی کی جھلک نظر آئیں۔ وائررل ہونے والی یہ تصویر  وہاج علی  اور یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈو یڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جو فینز کو کسی نئے پراجیکٹ کا اشارہ تو دے گئی لیکن ان کو اس کشمکش میں بھی مبتلا کر گئی کہ کیا دونوں کا اگلا پراجیکٹ مغل بادشاہوں کی کہانی پر بننے والا ہے۔

اُنہوں نے پوسٹ کے ساتھ بطور کیپشن لکھا کہ روشن جمالِ یار سے ہے انجمن تمام،دیکھا ہوا ہے آتشِ گُل سے چمن تمام۔


اگرچہ پوسٹ کے کیپشن میں شاعرانہ رنگ نظر آیا لیکن پوسٹ کی حقیقت بھی منظرِ عام پر آگئی ۔دراصل آن اسکرین دھوم مچانے والی یہ جوڑی پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی کلاتھنگ کیمپین کا حصہ بنے ہیں اور ان کے ملبوسات پہن کر یہ دلکش فوٹوشوٹ کروایا گیا۔

وہاج کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اگرچہ مونو کروم ہونے کے سبب بے رنگ ہے لیکن حقیقت میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی سفید جوڑے پہنے ٹوئننگ کرتے دکھے۔

کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک  صارف نے لکھا کہ 'یہ جوڑا کتنا شاہانہ ہے'، دوسرے   صارف نے لکھا کہ 'بادشاہ صاحب اور انکی سب سے پیاری بیگم' جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ 'کوئی ڈراما یا فلم میکر ان دونوں کو پاکستانی مغلِ اعظم میں کاسٹ کرلے'۔

 یاد رہے کہ ’ پری زاد‘ ، ’صنفِ آہن‘ اور ’یہ رہا دل‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔اداکارہ کو مقبولیت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما ’تیرے بن‘ تھا جس نے سال 2023 میں ٹی آر پی ریکارڈز بریک کیے اور بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ خوبرو اداکار وہاج علی اسکرین شیئر کرتے دکھی اور دونوں کی جادوئی کیمسٹری ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔