ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا،رمضان کا پہلا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا،رمضان کا پہلا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی، مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا۔

آج اتوار کے روز شہرمیں سورج پوری آب و تاب کیساتھ چمک رہا ہے ،فضا میں خنکی  بھی ہے ۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

 دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

  پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔