ڈاکٹر آف فارمیسی تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 

Doctor of Pharmacy,result announced,City42
کیپشن: University of health sciences,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈاکٹر آف فارمیسی (نیو سکیم) تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 236 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،جن میں 199 پاس جبکہ 36 فیل قرار پائے،کامیابی کا تناسب 84.68 فیصد رہا۔

 قائد اعظم کالج آف فارمیسی ساہیوال کے شایان علی نے 858/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،یسرا انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز راولپنڈی کی ثنا سلیم نے 854 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،یسرا انسٹیٹیوٹ ہی کی مہزین قمر نے 853 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔