ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

 پنجاب میں 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ
کیپشن: Ramadan Bazar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت رمضان پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کا اجلاس، رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر میں 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق رمضان بازار 25 شعبان سے فعال کیے جائیں گے اور 21 رمضان سے عید بازاروں میں تبدیل ہوں گے۔ اجلاس میں آٹا، چینی گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ رمضان پیکج سے متعلق حتمی سفارشات جلد کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی جائیں گی۔ صوبائی وزرا حسین جہانیاں گردیزی، حسنین بہادر دریشک و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔  

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیا 2021 کی قیمتوں کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ سبسڈی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا نظام بنایا جائے گا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر