ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن علی بھی وسیم اکرم کے نقش قدم پر، لنکا شائر کاؤنٹی جوائن کرلی

حسن علی بھی وسیم اکرم کے نقش قدم پر، لنکا شائر کاؤنٹی جوائن کرلی
کیپشن: Hassan Ali joins Lanka Shayar.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے،لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔

  حسن علی یکم اپریل کو انگلش کلب  جوائن کریں گے اوراپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے۔  فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ ہیں اور وہ  انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا۔ لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز  حسن علی 17 مارچ 2021 کو کرونا کا شکا ر ہوئے تھے۔اسٹار کرکٹر کا پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کھیلتے ہوئے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔اس سے قبل حسن علی کے قرنطینہ میں دو ٹیسٹ منفی آئے تھے جبکہ   قرنطینہ سے نکلنے کے بعد پھر کورونا ہوگیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor