ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل، ڈیوٹی سے غائب ہونیوالے افسران و اہلکار معطل

پی ایس ایل، ڈیوٹی سے غائب ہونیوالے افسران و اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ملک میں پی ایس ایل فائیو کا میلہ جاری ہے، سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لئے ڈیوٹی سے غائب ہونے پرٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ افسر ان کومعطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کے لئے تعینات کیے گئے سکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا،سی سی پی او زوالفقار حمید نے اچانک دورہ کیا، اس دوران ڈیوٹی پوائنٹ سےغائب ہونے والے ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیا،سی سی پی او نے پٹرولنگ افسر مرتضی اور عارف کو معطل کر کے لائنز بھجوا دیا۔

سی ٹی او حماد عابد نے بھی دو وارڈنز کو معطل کر دیا،سی ٹی او نے مال ون سے اختر اور شیراکوٹ سے شہباز کو معطل کیا،وارڈنز کو معطل کر کے مبین شہید ٹریفک پولیس لائنز بھجوا دیا گیا،ایک ہی روز میں 38 وارڈنز و اسسٹنٹ کے ڈیوٹی سےبغیر اطلاع غیر حاضر ہونے والوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، فہرست میں نمایاں ملتان سلطان ہے، ٹیبل پوائنٹ میں  ملتان سلطان کے 8پواینٹس،ملتان سلطانز 8پواینٹس کے ساتھ پی ایس ایل فائیو میں سب سے آگے کوئٹہ گلیڈیٹر 6پواینٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر،اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر،پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر،کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ لاہور قلندرز بغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پربراجماں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer