ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیکن ہاؤس کی طالبات کا لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ

بیکن ہاؤس کی طالبات کا لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بیکن ہاوس کی اے لیول کی طالبات کا لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ، عدالتی کارروائی میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔

بیکن ہاوس کی طالبات نےمہوش انصار اور رضا علی کی قیادت میں ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا، لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت اورعدالتی کارروائی دیکھ کرطالبات نےخوشی کا اظہارکیا. طلبہ وفد کو ہائیکورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا.انہیں عدالتی طریقہ کار اور قوانین بارے آگاہی دی گئی.

طالبات نےعدالتی سماعت و کارروائی بارے وکلاء سے سوالات بھی پوچھے، طالبات کا کہناتھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت دیکھ کرخوشی ہوئی،  ان کا کہنا تھا کہ قوانین کی تشریح اور انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کا بہت اہم کردارہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔