ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایم پیکج کے منتظر اساتذہ کیلئے خوشخبری

سی ایم پیکج کے منتظر اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسی ایم پیکج کے حوالے سے روکے گئے کیسسز پر اساتذہ کو ترقیاں دینے کی اجازت دے دی، فیصلے سے 1 ہزار سے زائد اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے 31 دسمبر 2017 میں سی ایم پیکج کے حوالے سے روکے گئے کیسسز پر ترقیاں دینے کی اجازت دے دی ہے۔ سکول ایجوکیشن نے کیس مکمل نہ ہونے کے باعث 1 ہزار سے زائد اساتذہ کا سی ایم پیکج روک دیا تھا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔