(عثمان علیم) سالانہ ترقیاتی بجٹ کی تیاری اور عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت نے ورلڈ بنک سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک گروپ کا وفد تمام صوبائی سیکرٹریز کو بجٹ کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے ٹریننگ دے گا، گزشتہ بجٹ میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کر کے نئے مالی سال ان کو ختم کیا جائیگا، اس حوالے سے کل سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کی زیر صدارت تربیتی سیشن محکمہ پی اینڈ ڈی میں ہو گا۔
تربیتی سیشن میں شرکت کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے چیئرمین پی آئی ٹی بی،سیکرٹری فنانس،سکول ایجوکشن ، ہائر ایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر،پاپولیشن ویلفیئر اور سیکرٹری انڈسٹریز سمیت دیگر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔