ویب ڈیسک:امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلی مرتبہ سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،مارکوروبیو نے کہاامریکا اب بھی دنیا کی واحدعالمی طاقت ہے۔
خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے مارکوروبیو نے بتایا کہ اس عالمی طاقت کو امریکیوں کے تحفظ کیلئے استعمال نہ کیا تو اسکی اہمیت کم رہ جاتی ہے۔ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے قومی مفادات پر مرکو ز ہے۔ایران نے جب آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کیا تو ناکہ بندی کی۔ایران کے خلاف ہم نے تمام فوجی اہداف حاصل کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی دفاعی صلاحیت کو حیران کن حد تک کم کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل جنگ مخالف مظاہرین بھی کمیٹی ہال کے باہر جمع ہوگئے،مظاہرین مارکوروبیواورٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے،جس پر سکیورٹی نے متعدد افراد کو ہال سے باہر نکال دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App