ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 تا 6 جون ، بارشیں ، لینڈ سلائیڈنگ ؛الرٹ جاری

2 تا 6 جون ، بارشیں ، لینڈ سلائیڈنگ ؛الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ڈی ایم اے الرٹ  نے  2 تا 6 جون کے دوران پہاڑی علاقو ں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ۔

2 تا 5جون کے دوران خیبر پختونخوامیں جاری بارشوں اور پگھلتے گلیشئیرز کے باعث لینڈ سلائیڈ کے خطرات میں اضافہ ہے ۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورکے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے ۔

لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر لواری ٹنل، چترال تا دیر، وادی سوات، شاہرائے قراقرم اورناران۔کاغان روڈ حساس قرار دی گئی ۔ آزاد کشمیر میں 2تا6 جون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے ۔ 

لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شاہی، شاردا، آٹھ مقام اوراڑنگ کیل کی رابطہ سٹرکیں حساس قرار  دی گئیں ۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور سفری مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا