ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان ستمبر میں بھارت کی میزبانی کرے گا، تین ٹی ٹونٹی میچز شیڈول

افغانستان ستمبر میں بھارت کی میزبانی کرے گا، تین ٹی ٹونٹی میچز شیڈول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے جوابی دورے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد سیریز کے انعقاد پر بات چیت مکمل کر لی گئی ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم رواں ماہ ایک ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے بھی بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ ماضی میں اپنی ہوم سیریز کی میزبانی بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کرتا رہا ہے۔ افغانستان اس سے قبل بھارت میں آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔