ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اجتماعی زیادتی کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاط حمل کے دوران جاں بحق

لاہور: اجتماعی زیادتی کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاط حمل کے دوران جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اجتماعی زیادتی  کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاط حمل کے دوران جان کی بازی ہار گئی۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے تحریری اور ویڈیو بیانات کی روشنی میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ویڈیو بیان میں لڑکی نے الزام عائد کیا کہ مالک مکان کا بیٹا اور گھر کا ڈرائیور گزشتہ پانچ ماہ سے اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

 لڑکی کاہلاکت سےپہلےویڈیوبیان  کےمطابق نومبر میں اسے حاملہ ہونے کا علم ہوا تھا،والدین کوبھی بتایا ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسے اسقاط حمل کے لیے رائیونڈ کے ایک نجی کلینک لے جایا گیا، جہاں طبیعت بگڑنے پر اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال مشکوک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مالکان اور والد کے مبینہ دباؤ کے باعث لڑکی نے ہلاکت سے قبل اپنے مؤقف میں تبدیلی کی اور صرف ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا،متاثرہ ملازمہ سروسز ہسپتال میں دو روز تک زیر علاج رہی، تاہم جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

 پولیس حکام کے مطابق  پوسٹمارٹم رپورٹ کےبعدکیس کی مزیدتفتیش کی جائےگی۔